چیف ایگزیکٹو آفیسر ساہیوال ویسٹ مینجمنٹ کمپنی افتخار علی کا ہیڈ سلیمانکی پر قائم فلڈ ریلیف میڈیکل کیمپ اور ملحقہ علاقوں کا دورہ

رانا وحید بیوروچیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

ساہیوال: چیف ایگزیکٹو آفیسر ساہیوال ویسٹ مینجمنٹ کمپنی افتخار علی نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہنگامی ہیڈ سلیمانکی پر قائم فلڈ ریلیف میڈیکل کیمپ اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کنٹریکٹر کی ٹیم بھی ان کے ہمراہ موجود تھی۔ سی ای او افتخار علی نے کیمپ میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور موقع پر موجود عملے کو ہدایت کی کہ صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ وبائی مرض کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کے دوران صفائی کا مؤثر نظام عوام کی صحت کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور دیگر متعلقہ ادارے آپس میں بھرپور رابطہ اور تعاون کے ذریعے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر طور پر نمٹ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور اس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *