پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب اور طغیانی، روڈ تباہ،سینکڑوں بستیوں پانی میں ڈوب گئیں، بند بہ گئے۔ بارش نے کرتار پور، سیالکوٹ کو ڈبو دیا

رانا وحید بیوروچیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

نارووال: پنجاب بھر میں دریائے راوی چناب اور ستلج میں سیلابی پانی سے سینکڑوں لوگ متاثر۔ کرتار پور میں بھی پانی داخل ہو گیا۔ دریا بپھر گئے ۔ دریائے راوی ہیڈ بلو کی شاہدرہ ، ساہیوال، نورشاہ اور چیچہ وطنی کے علاقوں میں سیلابی پانی کا کٹاؤ ۔ چناب میں ہیڈ مرالہ خانکی اور قادر اباد کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ۔دریائے ستلج گنڈا سنگھ ہیڈ اسلام، قصور، اوکاڑہ ،پاک پتن، بہاول نگر، ملتان اور وہاڑی کے علاقوں میں سیلابی پانی داخل۔ متاثرہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا جا رہا ہے ۔سلابی پانی سے پنجاب کے سات ضلعے متاثر ہوئے ،جن میں قصور، سیالکوٹ، بہاول نگر، اکاڑا ، پاک پتن، فیصل اباد ،نارووال، سرگودھا شامل ہیں۔سیلابی پانی کی وجہ سے روڈ تباہ۔ سینکڑوں بستیوں میں پانی۔ متعدد بند بہ گئے۔ کئی گھنٹوں کی بارش نے سیالکوٹ کو ڈبو دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *