بیوروچیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر صوبہ بھر کے سرکاری ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا۔ اس دوران ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش پر پولیس کی جانب سے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کے سرکاری ملازمین نے اپنے مطالبات کے لئے خیبر پختونخوا اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرین نے اسمبلی کے باہر شاہراہ ہر قسم کی آمدو رفت کے لئے بند کردیا تھا ۔
احتجاج کے دوران مظاہرین کی جانب سے خیبر روڈ پر ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی گئی جس پر پولیس کی جانب سے م ظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی ۔
پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کے نتیجے میں مظاہرین منتشر ہو گئے ۔
سرکاری ملازمین ڈسپیریٹی الائونس ودیگر مطالبات کے حق میں احتجاج کررہے تھے اور دو گھنٹے تک خیبر روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کئے رکھا تھا ۔