نور فاطمہ افضل نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
لاہور:پنجاب پولیس کی رائٹ مینجمنٹ فورس نے ایک نئے فیصلے کے تحت پرتشدد مظاہروں اور دنگوں کو کنٹرول کرنے کے لیے کتوں اور گھوڑوں کا استعمال شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ڈی آئی جی رائٹ مینجمنٹ اسد سرفراز کے مطابق فورس آٹھ بیلجیئن میلینوا نسل کے کتے خرید رہی ہے جو چھوٹی عمر کے ہوں گے اور انہیں خصوصی تربیت دی جائے گی۔
اس کے علاوہ چھ گھوڑے بھی حاصل کیے جا رہے ہیں، جن کی مجموعی مالیت ایک کروڑ روپے ہے۔ ان وسائل کے ساتھ دو واٹر کینن اور ایک آرمڈ وہیکل بھی شامل کی جا رہی ہے۔ ان تمام آلات سے دنگے، فساد اور پرتشدد مظاہروں پر قابو پایا جائے گا۔
[wpzoom_social_icons id=”7102″]