سچن ٹنڈولکر کے بیٹے کی معروف بزنس مین کی پوتی سے منگنی، دونوں خاندانوں کے صرف قریبی رشتہ دار اور دوست شریک ہوئے

محمد ابرار نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

ممبئی:بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر کی ممبئی کے معروف بزنس مین کی پوتی ثانیہ چندوک سے منگنی ہوگئی۔

ثانیہ چندوک، ارجن ٹنڈولکر کی قریبی دوست ہے اور وہ معروف بزنس مین روی گھائی کی پوتی بھی ہیں۔

منگنی کی تقریب میں دونوں خاندانوں کے صرف قریبی رشتہ دار اور دوست شریک ہوئے جبکہ دونوں کے اہل خانہ کی جانب سے منگی سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ ٹنڈولکر کے 25 سالہ بیٹے ارجن ٹنڈولکر فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر ہیں اور آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

ارجن ٹنڈولکر نے اپنا ڈومیسٹک کیریئر ممبئی سے 2020-21 سیزن میں شروع کیا تھا۔ اس سے قبل، وہ انڈیا انڈر 19 اسکواڈ کا حصہ بھی رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *