فلسطین کی ندین ایوب پہلی مرتبہ مقابلہ حسن ’مس یونیورس‘ میں ملک کی نمائندگی کریں گی،نومبر میں تھائی لینڈ کے شہر پاک کریٹ میں منعقد ہو گا

کلچرل رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

لندن:معروف ماڈل ندین ایوب نے اعلان کیا ہے کہ وہ مشہور مقابلہ حسن ’مس یونیورس‘ میں فلسطین کی نمائندگی کریں گی۔

مقابلہ حسن ’مس یونیورس‘ کا 74 واں ایڈیشن رواں برس نومبر میں تھائی لینڈ کے شہر پاک کریٹ میں منعقد ہو گا۔
یہ ایسا پہلا موقع ہو گا جب فلسطین کی جانب سے کوئی ماڈل ’مس یونیورس‘ میں شرکت کرے گی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے ندین ایوب نے لکھا کہ ’آج میں مس یونیورس کے سٹیج پر صرف ایک اعزاز کے ساتھ نہیں بلکہ ایک سچائی کے ساتھ قدم رکھ رہی ہوں۔ جب فلسطین، خاص طور پر غزہ دکھ اور صدمے سے گزر رہا ہے، میں ایک ایسی قوم کی آواز بن کر آئی ہوں جو چُپ ہونے سے انکار کرتی ہے۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *