کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کا ای خدمت مرکز کا اچانک دورہ، سہولیات کا تفصیلی جائزہ، ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ اینڈ فنانس شفیق احمد ڈوگر ہمراہ

رانا وحید بیوروچیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

ساہیوال: کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے ای خدمت مرکز کا اچانک دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ اینڈ فنانس شفیق احمد ڈوگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران انہوں نے نادرا کاؤنٹر، لرننگ لائسنس، رجسٹری، چالان، بینک کاؤنٹر اور استقبالیہ سمیت تمام اہم سیکشنز کا معائنہ کیا اور وہاں موجود شہریوں سے براہ راست بات چیت کرتے ہوئے ان کے مسائل اور سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ ڈاکٹر آصف طفیل نے مرکز میں موجود استقبالیہ کاؤنٹر سے لے کر سہولت کاؤنٹر تک کے تمام مراحل کا بغور جائزہ لیا اور شہریوں کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات کو سراہا۔ انہوں نے پارکنگ اسٹینڈ میں قائم ڈرائیونگ ٹیسٹ کے مقام کا بھی دورہ کیا اور وہاں کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ای خدمت مرکز انچارج کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر آنے والے سائلین کے مسائل فوری حل کیے جائیں اور مرکز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *