صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کا دورہ تحصیل احمد پور شرقیہ، ہندو برادری کے 250 سے زائد خاندانوں میں ہولی گرانٹ کے چیکس تقسیم

رانا وحید نوائے وقت

احمد پور شرقیہ :صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے تحصیل احمد پور شرقیہ، ضلع بہاولپور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہندو برادری کے 250 سے زائد خاندانوں میں ہولی گرانٹ کے تحت چیکس تقسیم کیے۔ اس موقع پر ایک تقریب جناح لائبریری، احمد پور شرقیہ میں منعقد ہوئی۔ جس میں تحصیل یزمان، خیرپور ٹامیوالی، حاصل پور سمیت مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہندو خاندانوں نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ہر مستحق خاندان کو 15,000 روپے کا چیک فراہم کیا گیا۔
صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ نے اس موقع پر کہا کہ ہندو برادری کے مذہبی، سماجی اور معاشی حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت پنجاب تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی اقلیت دوست پالیسیوں کی بدولت نہ صرف مذہبی تہواروں کے لیے مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے بلکہ مندروں کی تعمیر و توسیع، تعلیمی وظائف، اقلیتوں کے لیے مینارٹی کارڈز اور نوجوانوں کے لیے تربیتی پروگرامز جیسے کئی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ حالیہ بجٹ میں بھی ہندو برادری کے لیے نئی اسکیموں کا آغاز کیا جا رہا ہے اور مینارٹی ویلفیئر فنڈ میں خاطر خواہ اضافہ یقینی بنایا گیا ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ نوید حیدر، ہندو کمیونٹی کے نمائندگان اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *