اہم اور غیر متوقع سفارتی پیشرفت میں ٹرمپ اور عاصم منیر کی ملاقات،پریس کو وہاں جانے کی اجازت نہیں

سٹاف رپورٹرنوائے وقت + ڈان ٹی وی رپورٹ

واشنگٹن :امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج بدھ کو پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کریں گے۔
امریکی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے شیڈول کے مطابق وائٹ ہاؤس کے کیبنٹ روم میں لنچ کے وقت امریکی صدر اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات ہو گی۔

مقامی میڈیا نے سکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کای ہے کہ یہ ملاقات آج امریکہ میں ایسٹرن وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے یعنی پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے کے قریب ہوگی۔

واضح رہے کہ فلیڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہو گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *