بیوروچیف نوائے وقت
پشاور: فاٹا لویہ جرگہ کے زیر اہتمام قبائلی عوام نے پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں بڑی تعداد میں قبائلی مشران، نوجوان اور سول سوسائٹی کے نمائندگان شریک ہوئے۔
مظاہرین نے فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے خلاف اور قبائلی اضلاع پر لگائے گئے ٹیکسز کے خاتمے کے حق میں شدید نعرہ بازی کی۔
اس موقع پر مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فاٹا انضمام نامنظور، قبائلی روایات کا احترام کرو اور قبائلی علاقوں پر ناجائز ٹیکس ختم کرو جیسے نعرے درج تھے۔
احتجاج کے دوران مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ قبائلی عوام کو ان کی پرانی حیثیت بحال کی جائے یا ان سے کم از کم مشاورت کے بغیر فیصلے نہ کیے جائیں۔