انگلینڈ: 16 سال سے کم عمر کو انرجی ڈرنکس کی فروخت ممنوع

بچوں کو یہ مشروبات فروخت کرنے سے روک کر صحت مند نسلوں کی بنیادیں بنانے میں مدد کر رہے ہیں،وزیر صحت ویس سٹریٹنگ

سٹاف رپورٹرنوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

لندن:برطانوی حکومت نے انگلینڈ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے زیادہ کیفین والے انرجی ڈرنکس دستیابی پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت کے اعلان کردہ منصوبوں کے تحت انگلینڈ میں 16 سال سے کم عمر کے نوجوانوں کو ریڈ بل جیسے زیادہ کیفین والے انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

وزیر صحت ویس سٹریٹنگ نے ایک بیان میں کہا کہ دکانوں کو بچوں کو یہ مشروبات فروخت کرنے سے روک کر ہم آنے والی صحت مند اور خوش حال نسلوں کی بنیادیں بنانے میں مدد کر رہے ہیں۔‘

خیال کیا جاتا ہے کہ انگلینڈ میں 13 سے 16 سال کی عمر کے ایک تہائی افراد انرجی ڈرنکس استعمال کرتے ہیں، جن میں سے کچھ میں دو کپ کافی سے زیادہ کیفین ہوتی ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ زیادہ تر سپر مارکیٹوں نے رضاکارانہ پابندی متعارف کر دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *