سٹاف رپورٹرز ، نمائندگان نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹس
لندن/لاہور/کراچی/اسلام آباد:عید میلاد النبی ﷺ ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منانے کا سلسلہ جاری ہے
قریہ قریہ اور نگر نگر عاشقانِ رسول ﷺ پرجوش نظر آ رہے ہیں۔ شہروں میں چراغاں ہے، فضا درود و سلام کی صداؤں سے معطر ہے
سرورِ کونین، آقائے دو جہاں حضرت محمد ﷺ کی ولادتِ باسعادت کا جشن ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ قریہ قریہ اور نگر نگر عاشقانِ رسول ﷺ پرجوش نظر آ رہے ہیں۔ شہروں میں چراغاں ہے، فضا درود و سلام کی صداؤں سے معطر ہے جبکہ مساجد، عمارتوں، گلیوں اور بازاروں کو سبز پرچموں اور روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔
عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں گلی گلی چراغاں کیا گیا، مساجد، بلند عمارتوں، بازاروں اور چوراہوں پر سبز پرچموں کی بہار ہے، فضائیں درود و سلام کی صداؤں سے معطر ہیں۔
عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بعض علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔