پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان، 9 وزرا سمیت 10 ایم پی ایز برطرف،بنیادی رکنیت ختم

پارٹی کے خلاف سازش کرنے، فارورڈ بلاک بنانے اور پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ ڈالنے کے الزامات عائد، پارٹی کا نام، جھنڈا اور عہدہ استعمال کرنے پر پابندی

سٹاف رپورٹرنوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

گلگت بلتستان:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان اور پی ٹی آئی کے 10 اراکین جی بی اسمبلی (جن میں 9 وزرا بھی شامل ہیں) کو پارٹی کے خلاف سازش کرنے، فارورڈ بلاک بنانے اور پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ ڈالنے کے الزام میں برطرف کر دیا۔

پی ٹی آئی نے سابق گورنر جی بی اور پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے صدر راجہ جلال حسین مقبون کی بنیادی رکنیت بھی معطل کر دی ہے جن پر پارٹی کے خلاف سازش کرنے کا الزام ہے۔

گلگت بلتستان اسمبلی اپنی مدت 26 نومبر کو مکمل کرے گی۔

پی ٹی آئی کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل فردوس شمیم نقوی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ناراض پی ٹی آئی اراکین جی بی اسمبلی میں موجودہ وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان، ان کی کابینہ کے اراکین راجہ اعظم، راجہ ناصر علی خان، سید امجد زیدی، دلشاد بانو، ثریا زمان، حاجی شاہ بیگ، مشتاق احمد، شمس لون، عبد الحمید اور رکن اسمبلی مولانا فضل الرحیم شامل ہیں، نوٹس کے تحت ان کی رکنیت فوری طور پر ختم کر دی گئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے وزیرِاعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان سمیت 12 اراکین اسمبلی کی بنیادی رکنیت ختم کر دی ہے۔

ایڈیشنل سیکریٹری جنرل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان اراکین پر پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی، فارورڈ بلاک بنانے اور ووٹنگ کے دوران پارٹی کے خلاف جانے کے الزامات ہیں۔

سابق گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ تمام منحرف اراکین پر پارٹی کا نام، جھنڈا اور عہدہ استعمال کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *