وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت سے انکار

بیوروچیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت سے انکار کیا ہے ۔
اجلاس میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے موقف اپنایا کہ افغان مہاجرین کے حوالے سے میٹنگ میں ذاتی طورپر شرکت سے معذرت کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی عوام نے عمران خان کو ووٹ اور مینڈیٹ دیا ہے اور جب تک میں عمران خان سے مل کر پالیسی گائیڈ لائنز نہیں لیتا تو کسی ایسی میٹنگ میں شرکت صوبے کی عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہو گی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ میں امید کرتا ہوں کہ وفاقی حکومت جلد از جلد اس مسئلے کو حل کرے گی اور متعلقہ اتھارٹیز کو ڈائریکشن جاری کرے گی تاکہ میری عمران خان سے ملاقات کا انتظام کیا جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *