جنگ کے حق میں نہیں ،بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان براہ راست پرواز بحال،کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی

پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین کا دورہ لاہور پریس کلب کے موقع پر گفتگو، پریس کلب کے عہداروں نے استقبال کیا

شہزادہ عالمگیر بیوروچیف نوائے وقت

لاہور: پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین کا لاہور پریس کلب کا دورہ ۔ صدر پریس کلب ارشد انصاری، سینیر نائب صدر افضال طالب، نائب صدر صائمہ نواز، جنرل سیکرٹری زاہد عابد اور دیگر صحافیوں نے اقبال حسین کو پریس کلب آمد پر خوش امدید کہا اس موقع پر بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین نے کہا ہم جنگ کے حق میں نہیں، تمام مسائل کا حل مذاکرات سے نکل سکتا ہے۔ بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان براہ راست پرواز بحال ہو جائیں گے۔ اس سال بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔ اس موقع پر لاہورپریس کلب کی طرف سے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین کو شیلڈ پیش کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *