وزیراعظم نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

وفاقی وزیر احسن اقبال، مشیر رانا ثنااللہ اور وفاقی وزیر امیر مقام پر مشتمل کمیٹی آزاد کشمیر میں حکومت سازی اور دیگر سیاسی معاملات کو دیکھے گی،نوائے وقت/ ڈان ذرائع

پولیٹیکل رپورٹرنوائے وقت، ڈان ٹی وی رپورٹ

اسلام آباد:پیپلزپارٹی کی جانب سے حکومت بنانے کے اعلان کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیےکمیٹی تشکیل دے دی۔

نوائے وقت/ ڈان ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی اور دیگر سیاسی معاملات کی نگرانی کے لیے وفاقی وزیر احسن اقبال، مشیر رانا ثنااللہ اور وفاقی وزیر امیر مقام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے۔

نوائے وقت/ ڈان ذرائع کے مطابق کمیٹی آزادکشمیر میں حکومت سازی اور دیگر سیاسی معاملات کو دیکھے گی اور اس بات کا جائزہ لے گی کہ آیا پیپلز پارٹی کے پاس حکومت بنانے کےلیے نمبرز پورے ہیں؟

نوائے وقت/ ڈان ذرائع کے مطابق کمیٹی پیپلزپارٹی کی جانب سے آزاد کشمیرمیں حکومت سازی سے متعلق اموردیکھے گی، کمیٹی تمام تر صورتحال پر وزیراعظم کو بریف کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *