ڈاکوؤں کی لوٹ مار:مبارک ہوکتنا امن ہے، بلوچستان کے بعد پنجاب میں بھی موٹروے پر گاڑیاں سکیورٹی میں گزرنے لگیں

مسافروں کی حفاظت کے لیے 25 کلومیٹر کے ایریا سے رات سے صبح تک پولیس نفری کی آٹھ گاڑیوں کے ہمراہ ہر گھنٹے بعد گاڑیوں کو اکھٹا کر کے گزارا جاتا ہے،ترجمان رحیم یار خان پولیس

سٹاف رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

ملتان/ سکھر/ رحیم یار خان: پنجاب کے سندھ میں داخل ہونے والے جنوبی علاقوں میں کچے کے ڈاکوؤں کی گذشتہ کئی سالوں سے لوٹ مار جیسے واقعات کے پیش نظر سکھر موٹر وے رات میں نو گو ایریا قرار دیتے ہوئے گاڑیوں کو پولیس سکیورٹی میں گزارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ملتان تا سکھر رحیم یار خان میں کچے کے علاقے سے گزرنے والی موٹر وے پر رات کے وقت ڈاکوؤں کی مسلسل لوٹ مار اور اغوا کی وارداتوں کے باعث 25 کلو میٹر کا علاقہ غیر محفوظ ہو گیا۔

یہی وجہ ہے کہ پولیس اعظم پور ریسٹ ایریا میں مسافر گاڑیوں کو جمع کر کے سکیورٹی میں ہر گھنٹے بعد گزارنے مجبور ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *