وکلاء کے لئے میڈیکل اور انشورنس اسکیمز کا آغاز، مالی امدادی فنڈز میں اضافہ اور بار کے اندر بنیادی سہولتوں کی فراہمی ان کے منشور کے اہم نکات ہیں
نوجوان وکلاء کو روزگار کے بہتر مواقع ، رہنمائی کے لئے خصوصی پروگرام مرتب کئے جائیں گے، پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں لاہور سیٹ سے امیدوار ممبر پنجاب بار کونسل نوائے وقت، ڈان لندن ، ڈان ٹی وی اور اوکے ٹی وی کو خصوصی انٹرویو
انٹرویو:رانا وحید نوائے وقت ، ڈان ٹی وی
لاہور:معروف سماجی ، ہر دلعزیز شخصیت اور پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں لاہور سیٹ سے امیدوار ممبر پنجاب بار کونسل عزیز بھٹی ایڈووکیٹ نے برطانیہ سے سب سے زیادہ شائع ہونے والے اور نیوز پیپر آف دی ایئر ایوارڈ یافتہ اخبارنوائے وقت ،انگلش اخبار ڈیلی ڈان ، ڈان ٹی وی اور اوکے ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوائے کہا ہے کہ وکلاء برادری کی فلاح و بہبود، ان کے حقوق کا تحفظ اور ادارے کی مضبوطی ان کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان وکلاء کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے، ان کی تربیت اور رہنمائی کے لئے خصوصی پروگرام مرتب کئے جائیں گے تاکہ وہ عملی زندگی میں مشکلات سے محفوظ رہیں۔ بار رومز اور لائبریریوں میں جدید سہولتیں فراہم کرنا، آئی ٹی کے فروغ کے لئے اقدامات اور فلاحی اسکیموں کے ذریعے وکلاء کو سہولتیں مہیا کرنا ان کے منشور کے اہم نکات ہیں۔عزیز بھٹی ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ وکلاء کے لئے میڈیکل اور انشورنس اسکیمز کا آغاز، مالی امدادی فنڈز میں اضافہ اور بار کے اندر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وکلاء کے وقار پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دی جائے گی اور ان کے حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ سیاست کو ہمیشہ خدمت سمجھا ہے اور اصولوں کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ اگر وکلاء برادری نے اعتماد کا اظہار کیا تو وہ پنجاب بار کونسل میں لاہور کی بھرپور نمائندگی کریں گے اور عملی اقدامات کے ذریعے وکلاء برادری کے مسائل کو حل کریں گے۔