راولپنڈی:حکومت کے شر سے مساجد بھی غیر محفوظ، آیئنہ کیوں دکھایا: ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کا بہانہ بنا کر مسجد کے خطیب کی تقریر پر مقدمہ درج

سٹاف رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

راولپنڈی: ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر مسجد کے خطیب پر مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ جاتلی کی حدود میں واقع مسجد ابوبکر صدیقؓ کے خطیب سخاوت حسین پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز تقریر کے دوران اسپیکر کے استعمال پر کارروائی کی گئی جب کہ مقدمہ ہیڈ کانسٹیبل صغیر احمد شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا، پنجاب ساؤنڈ سسٹم ایکٹ 2015ء کی دفعہ 6 کے تحت کارروائی کی گئی۔

پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق جامع مسجد ابوبکر صدیق سے آواز دور دور تک سنائی دے رہی تھی۔

مقدمہ درج ہونے کے بعد اب ملزم سخاوت حسین ولد علی حسین شاہ کے خلاف مزید کارروائی متوقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *