مون سون بارش سے شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب میں تاخیر ، کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل کی ہدایات پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس شفیق احمد ڈوگر فیلڈ میں موجود

رانا وحید بیوروچیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

ساہیوال:حالیہ مون سون بارش سے شہر کے سیوریج سسٹم پر دباؤ پڑا ہے۔ جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب میں تاخیر ہو رہی ہے۔ کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل کی ہدایات پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس شفیق احمد ڈوگر نے پانی کی نکاسی کو ممکن بنانے کے لیے فیلڈ میں موجود سٹاف کی نگرانی کی۔ انہوں نے جی ٹی روڈ، عارفوالا روڈ، عنائت الہٰی کالونی، حسین کالونی،بابا فرید کالونی، فیصل کالونی، پیر بخاری قبرستان، منظورپارک، پیپلز کالونی کا دورہ کیا اور پانی کی نکاسی کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تمام ڈسپوزل سٹیشنز کو فنگشنل رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام عملہ پانی کی مکمل نکاسی تک فیلڈ میں موجود رہنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی صورت میں جنریٹرز کو چلایا جائے تاکہ نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی جلد ازجلد مکمل ہوسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *