رانا وحید بیوروچیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی
ساہیوال:پسپ ورک اربوں روپےہضم کرنے کابہترین پلان ہے سول سوسائٹی کے معروف ترجمان سماجی شخصیت سفیر امن شیخ اعجاز احمدرضا انہوں نے کہا کہ
ساہیوال ڈویژن کے ساتھ بڑی ڈکیتی ہوئی ہے تفتیش اور کارروائی کی ضرورت نہیں 3بارشوں نے کرپشن ناقص کام ناقص میٹریل ٹھیکیداروں اور زمہ داروں کی نااہلی کا پول کھول دیا ہے
انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بنک(پسپ) نے واٹر سپلائی سیوریج سسٹم کی بحالی نکاسی آب کے منصوبے سڑکوں پلوں کی تعمیر پارکوں کی تزئین و آرائش کے لیے دیا گیا مگر بڑی آسانی بغیر خوف سے کھالیااس پر پورا شہر سراپا احتجاج ہے۔ افسران دورے پہ دورے فوٹو سیشن ہی فوٹو سیشن کارکردگی صفر۔ انہوں نے کہا کہ
سابق کمشنر کو کون پوچھے گا جن کے دور میں ناقص کام ہوتے رہے ۔نشاندھی بھی کی اور وہ آل ان آل تھے کسی کی نہ مانتے تھے اور نہ وہ سنتے تھے اور نہ ہی عوامی منتخب نمائندوں سے مشاورت کرتے تھے۔ ہم وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور متعلقہ ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں