شہدائے پولیس کے خاندانوں اورملازمین کے سپیشل بچوں کا مفت علاج کیا جائے گا، آر پی او ساہیوال محبوب رشید

رانا وحید بیوروچیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

ساہیوال: آر پی او ساہیوال محبوب رشید کا پولیس شہدا کی فیملیز اور پولیس ملازمین کے لیے احسن اقدام ۔ساہیوال ریجن پولیس شہداء اور پولیس ملازمین کی فیملیز کے علاج معالجے کے حوالے سے معاہدے پر دستخط۔ آر پی او ساہیوال محبوب رشید اور ڈاکٹر محمد وسیم ایسوسی ایٹ پروفیسرپلمونولوجی ،ڈاکٹر عماد اصغر اسسٹنٹ پروفیسر میڈیسن/رمیٹولوجی کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ۔مفاہمتی یاداشت میں شہدائے پولیس کے خاندانوں کا 100% مفت علاج معالجہ کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کا بھی 100% مفت علاج معالجہ کیا جائے گا۔پروفیسر ڈاکٹر محمد وسیم اور پروفیسر ڈاکٹر عماد اصغر نے کہا یہ ہمارے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں کہ ہم اپنے ان شہداء کی فیملیز کو خدمات دینے جا رہے ہیں جنہوں نے معاشرے میں امن کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی جانوں کا نظرنہ پیش کیا۔ ہمیں اس پر فخر ہے ہم شہدا کی فیملیز کی خدمت کر رہے ہیں-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *