مانچسٹر:مینجمنٹ نئی ،روش پرانی ،’تکنیکی خرابی‘ کا روایتی بہانہ ،:نئے سال کا پہلا دن، پی آئی اے کے مسافروں پر بھاری، بے حسی کا نوحہ پڑھنے لگے

چوہدری طلعت گوندل ریذیڈنٹ ایڈیٹر مانچسٹر نوائے وقت لندن، ڈان ٹی وی

مانچسٹر:جہاں دنیا نئے سال کی آمد پر خوشیوں کے رنگ بکھیر رہی تھی، وہیں مانچسٹر ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے مسافر نظام کی بے حسی کا نوحہ پڑھ رہے تھے۔ یکم جنوری کو اسلام آباد جانے والی پرواز PK-702 کے سیکڑوں مسافروں کو پہلے 6 گھنٹے تک مانچسٹر ایئرپورٹ پر انتظار کرایا گیا اور پھر اچانک پرواز کی منسوخی کا اعلان کرکے ان کے ارمانوں کو کرچی کرچی کر دیا گیا۔
اپنوں کے سنگ نیا سال منانے کی حسرت لیے ایئرپورٹ پہنچنے والے خاندانوں کی امیدیں اس وقت احتجاج میں بدل گئیں، جب ’تکنیکی خرابی‘ کا روایتی بہانہ بنا کر انہیں اڑان سے محروم کر دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *