مبارک ہو :ساہیوال ترقیاتی منصوبوں کی کرپشن میں پہلے نمبر پرآ گیا،انجینئر اور منظور نظر ٹھیکے داردونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے

رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

ساہیوال: ساہیوال ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن میں پہلے نمبر پر ہے۔ مقامی صحافی ملک محبوب عالم کے مطابق ساہیوال کی انتظامیہ تاجر برادری، میڈیا ایسوسی ایشن ،وکلاء برادری اور تمام وہ ایجنسیاں جو ملک کے لیے مخلص کام کر رہی ہیں انہیں چیلنج ہے کہ وہ ساہیوال کی کرپشن روک کے دکھائیں ایک ہی منظورنظر ٹھیکے دار کو کروڑوں روپے کے کام سونپ دیے گئے ہیں۔ میونسپل کارپوریشن کے ایس ڈی او اور ایکسین کو تبدیل کر کے دکھائیں جن کے انڈر یہ ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔ یہ سیوریج ہولز کی تصویریں جناح چوک ساہیوال کی ہیں جو پہلے دن ہی خالص مٹیریل کی وجہ سے پھٹ گیا ہے، اس میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ ساہیوال کی تاریخ میں اتنے ناقص اور گھٹیا میٹریل استعمال ہونے والے کام نہیں دیکھے تھے جتنے اب ہو رہے ہیں۔ ٹھیکیدار اور سرکاری ملازمین ایک پلیٹ میں کھا رہے ہیں۔ چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے۔ ہر محکمہ اپنا حصّہ لیتا ہے۔ سیاسی ٹھیکیداروں کو فلفور ساہیوال میں بلیک لسٹ کیا جائے اور ان کے تمام کاموں کو کمیٹیوں کے ذریعے چیک کیا جائے ۔ہر کام ناقص اور گھٹیا میٹریل استعمال ہورہا ہے جو چند ہفتوں بعد نقصان دہ ثابت ہو گا یہ وہ چھوٹے سیوریج پائپ ہیں جو چار گھروں کے پانی کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔ اس کی صفائی ستھرائی کون کرے گا۔ قصوروار انجینئر اور منظور نظر ٹھیکے دار ہیں جو اس شہر اور ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اور چند دنوں بعد بڑی بڑی گاڑیوں اور پلازوں کے مالک نکلتے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر ساہیوال، ڈپٹی کمشنرساہیوال کے ترقیاتی منصوبوں پر ایماندار کمیٹیاں بنائیں جو ان لوٹ مار کرنے والوں سے پیسے نکالیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *