اپنوں کے عادی بیگانوں کو بھی مارنے لگے:سیاحتی ویزے پر پاکستان آئے بیلجیئم کے شہری کی راولپنڈی میں ہلاکت، ملزم کا پتا نہ چل سکا

سٹاف رپورٹرنوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

راولپنڈی:سیاحتی ویزے پر پاکستان آئے بیلجیئم کے شہری کی راولپنڈی میں ہلاکت، ملزم کا پتا نہ چل سکا

بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے 55 سالہ شہری فریڈرک موریس کو روال سال اگست میں پاکستان کا 90 روز کا سیاحتی ویزا جاری کیا گیا تھا۔ پاکستان پہنچنے پر فریڈرک موریس راولپنڈی میں ہی مقیم تھے۔
30 ستمبر کو تھانہ سول لائنز کے علاقے کی عقبی سائیڈ پر شدید زخمی حالت میں پائے گئے جنہیں فوری طور پر ریسکیو 1122 نے قریبی ہسپتال منتقل کیا۔
تاہم ریسکیو 1122 کے مطابق زخموں کی شدت کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے اور راولپنڈی کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *