اسرائیل ایران جنگ دوسرے ہفتے میں داخل، یورپ سفارت کاری کے لیے کوشاں

ایران کا جنوبی اسرائیل میں میزائلوں سے حملہ، عمارتیں ملیامیٹ ، درجنوں افراد زخمی

ڈپٹی ایڈیٹر نوائے وقت + ڈان ٹی وی رپورٹ

تل ابیب :اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ دوسرے ہفتے میں داخل ہو گئی ہے جبکہ دوسری جانب صدر ٹرمپ کے حالیہ بیان کے بعد یورپی حکام کی جانب سے تہران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر واپس لانے کی کوشش کی گئی ہے۔
خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق اسرائیل نے گذشتہ جمعے کو ایران پر یہ کہتے ہوئے حملہ کیا تھا کہ اس کا مقصد اپنے حریف کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے روکنا ہے۔
ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کرتے ہوئے ڈرون اور میزائل داغے تھے۔ ایران کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پُرامن ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *