رانا وحید ڈان ٹی وی
لاہور : ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں اختیار سے تجاوز، بدانتظامی اور نااہلی پر 5 افسران معطل
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل اٹک سرمد حسن معطل
اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل مشتاق احمد، چیف وارڈر محمد رفیق اور ہیڈ وارڈر ذوالفقار، وارڈر محمد ایوب معطل ۔معطل کیے گئے افسران و عملہ قیدی پر تشدد میں ملوث پائے گئے جس پر تادیبی کارروائی ہوئی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے معطلی کے احکامات جاری کرتے ہوئے پیڈا کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا۔
سپرٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک عارف شہزاد کو پہلے ہی عہدے سے ہٹایا جاچکا ہے
عارف شہزاد کو ڈائریکٹوریٹ آف پریزن رپورٹ کرنے کا حکم
جیل قوانین کے مطابق کسی بھی قیدی پر تشدد کی ہرگز اجازت نہیں ہے
پانچوں افسران کو پیڈا کے تحت کارروائی کیلئے انسپکٹریٹ آف پریزن پنجاب رپورٹ کرنے کی ہدایت