ہتک عزت کے مقدمے میں ٹرمپ پر 8 کروڑ 33 لاکھ ڈالر جرمانہ برقرار

پرویز انورنوائے وقت ،ڈان ٹی وی ، اوکے ٹی وی رپورٹ

واشنگٹن:امریکا کی ایک اپیل کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مصنفہ ای۔ جین کیرول کو بدنام کرنے پر جیوری کی جانب سےجنوری 2024 میں عائد کردہ جرمانہ برقرار

امریکی عدالت نے ہتک عزت کے مقدمے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد کیے گئے 8 کروڑ 33 لاکھ ڈالر جرمانہ برقرار رکھا ہے، امریکی صدر کیخلاف مقدمہ مصنفہ ای جیل کول نے کیا تھا۔

امریکا کی ایک اپیل کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مصنفہ ای۔ جین کیرول کو بدنام کرنے پر جیوری کی جانب سے عائد کیے گئے 8 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کے جرمانے کو برقرار رکھا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر کی جانب سے 1990 کے وسط میں برگڈورف گڈمین ڈیپارٹمنٹ اسٹور ڈریسنگ میں صحافی جین کیرول کے ساتھ ریپ کرنے کے الزام کو مسترد کرنے پر ایلے میگزین کی سابقہ کالم نگار ( جین کیرول) نے نومبر 2019 میں ان پر مقدمہ دائر کیا تھا۔

صحافی نے بیان دیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے الزامات مسترد کرنے کی وجہ سے ان کی بطور صحافی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *