ڈان ٹی وی کے ٹک ٹوک اکاونٹ کے مطابق آن لائن شیئر کی گئی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ حملے کے بعد ادارے کی عمارت آگ میں لگ گئی
ایک اور سٹوڈیو سے نشریات دوبارہ شروع ، اسرائیل اس حملے کے ذریعے ’سچ کی آواز کو خاموش‘ کرنا چاہتا ہے،ٹی وی چینل
میڈیا رپورٹرنوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
لندن/تہران: اسرائیل نے وسطی تہران میں ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے اسلامی جمہوریہ ایران براڈکاسٹنگ کے ہیڈکوارٹر پر فضائی حملہ کیا ہے۔
ڈان ٹی وی کے ٹک ٹوک اکاونٹ کے مطابق آن لائن شیئر کی گئی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ حملے کے بعد ادارے کی عمارت آگ میں لگی ہوئی ہے۔
ویڈیو کلپ میں اس لمحے کو دکھایا گیا ہے جب لائیو براڈکاسٹ کے دوران ایک میزائل نے عمارت کو نشانہ بنایا۔ جب دھماکہ ہوا اس وقت میزبان سحر امامی ٹی وی پروگرام کر رہی تھیں۔
لندن میں قائم نیوز چینل ایران انٹرنیشنل نے اطلاع دی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران براڈکاسٹنگ نے حملے کے بعد ایک اور سٹوڈیو سے نشریات دوبارہ شروع کیں اور میزبان امامی نے خبر نیٹ ورک کی لائیو نشریات میں شامل کی۔