فرانسیسی وزیرِاعظم پارلیمنٹ میں صرف نو ماہ بعد اعتماد کا ووٹ ہار گئے

فرانسوا بائرو جدید فرانسیسی تاریخ کے پہلے وزیرِاعظم بن گئے جنہیں اعتماد کے ووٹ کے ذریعے عہدے سے ہٹایا گیا نہ کہ عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے

یورپین رپورٹرنوائے وقت ،ڈان ٹی وی ، اوکے ٹی وی رپورٹ

پیرس:فرانس کی پارلیمان نے وزیرِاعظم فرانسوا بائرو کی حکومت کو صرف نو ماہ بعد اعتماد کے ووٹ میں ہٹا دیا ہے، جس کے نتیجے میں صدر ایمانوئل میکخواں کو نیا وزیرِاعظم تلاش کرنا ہوگا، ملک ایک نئے سیاسی بحران کا شکار ہوگیا ہے۔
فرانسوا بائرو، جو صرف نو ماہ قبل اس عہدے پر فائز ہوئے تھے، نے اپنے اتحادیوں کو بھی حیران کر دیا جب انہوں نے ایک سخت گیر بجٹ پر جاری تعطل ختم کرنے کے لیے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا۔
یہ بجٹ فرانسیسی قرضے کو کم کرنے کے لیے تقریباً 44 ارب یورو (52 ارب ڈالر) کی بچت پر مشتمل ہے۔

بائرو جدید فرانسیسی تاریخ کے پہلے وزیرِاعظم ہیں جنہیں اعتماد کے ووٹ کے ذریعے عہدے سے ہٹایا گیا نہ کہ عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے۔

قومی اسمبلی میں ہونے والے ووٹ میں 364 ارکان نے حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا، جب کہ صرف 194 ارکان نے حکومت پر اعتماد ظاہر کیا۔

بائرو صدر میکخواں کے 2017 میں انتخاب کے بعد چھٹے وزیرِاعظم تھے، لیکن 2022 کے بعد سے پانچویں۔ ان کی برطرفی نے میکرون کے لیے ایک ایسے وقت میں نیا اندرونی چیلنج کھڑا کر دیا جب وہ یوکرین جنگ پر سفارتی کوششوں کی قیادت کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *