منور حسین شاہ جماعتی ، چوہدری شوکت علی، چوہدری لیاقت علی، اشتیاق حسین شاہ، چوہدری عبدالمجيد، راجہ محمد الیاس، حافظ علی اکبر،اور دیگرکی خصوصی شرکت
سٹاف رپورٹرنوائے وقت ،ڈان ٹی وی ، اوکے ٹی وی رپورٹ ، فوٹو:راجہ طارق محمود خان
لندن:والتھم فارسٹ اسلامک ایسوسی ایشن لندن کے زیر اہتمام 45 واں جلسہ و جلوس جشن عید میلاد النبی کا اہتمام کیا گیا۔اے دین اسلام کے پندرہ سو سال مکمل ہونے پر پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سالگرہ کے طور پر منایا گیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
جلوس کی قیادت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی آستانہ عالیہ علی پور سیدہ شریف،برٹش مسلم فرینڈز آف لیبر کے چیئرمین اور ہردل عزیز شخصیت چوہدری شوکت علی، والتھم فاریسٹ بارو کے سابق میئر چوہدری لیاقت علی، سید اشتیاق حسین شاہ، چوہدری عبدالمجيد(صدر)، راجہ محمد الیاس، حافظ علی اکبر، رمضان ابراهيم، علامہ محمد اسلام قادری، حافظ خرم رفیق اور سید بلال حسین شاہ اور دیگر نے کی۔
میلاد کا جلوس والتھم فاریسٹ کی مختلف شاہراوں سے گزرا۔ جس میں سینکڑوں کی تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
برطانیہ سے سب سے زیادہ شائع ہونے والے اور نیوز پیپر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کرنے والے اخبار نوائے وقت ،انگلش اخبارڈیلی ڈان لندن ، ڈان ٹی وی اور اوکے ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مسلم فرینڈز آف لیبر برطانیہ کے چیئرمین اور ہردل عزیز شخصیت چوہدری شوکت علی، والتھم فاریسٹ بارو کے سابق میئر چوہدری لیاقت علی نے کہا کہ “نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم پوری دنیا کے لیے نمونہ اخلاق تھے، آج دین اسلام پوری دنیا میں پھیل چکا ہے اور ہم اس عظیم پیغمبر ﷺ کی تعلیمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو رحمت، انصاف، اور انسانیت کی خدمت پر مبنی ہیں۔
حضور پاک کی سنت پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ۔ حضور پاک کی سیرت ہمارے لئے مشعل راہ ہے
میلاد کے جلوس کے راستے پر ہر طرف کھانے پینے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جلوس میں رنگ برنگے بینرز اور جھنڈے شرکاء کی جانب سے لہرائے جا رہے تھے۔ ہر طرف اللہ اکبر، یارسول اللہ اور عید میلاد النبی کی صدائیں بلند کی جا رہی تھی۔