سید علمدار حسین زیدی کرائم رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی
ساہیوال:ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے رات گئےتھانہ ہڑپہ کا سرپرائز وزٹ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ریکارڈ تھانہ، حوالات، فرنٹ ڈیسک اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی پی او ساہیوال نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں سے ڈیوٹی روٹین کے بارے میں استفسار کیا اور ہدایت کی کہ تھانہ میں ڈسپلن اورسکیورٹی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ انہوں نے ایس ایچ او کو حکم دیا کہ تھانہ میں موجود ریکارڈ کی بروقت تکمیل اور حوالات کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے کہا کہ رات کے اوقات میں تھانوں کے سرپرائز وزٹس کا مقصد ڈیوٹی پر موجود عملے کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ پولیس سروسز کے معیار کو مزید بہتر بنانا ہے تاکہ عوام کو ہر وقت مؤثر اور بروقت سہولیات میسر آئیں۔