نوائے وقت، ڈان ٹی وی رپورٹ ، تصاویر:راجہ طارق محمود خان
لندن:دارالعلوم قادریہ جیلانیا والتھمسٹو میں مفکر اسلام ڈاکٹر پیر سید عبدالقادر شاہ جیلانی کا ختم چہلم اور بڑی گیارہویں شریف کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر پیر سید مظہر حسین شاہ جیلانی، پیر سید علی امام شاہ جیلانی، قاضی عبدالعزیز چشتی (لٹن)، پیر سید انور شاہ کاظمی، علامہ فضل احمد قادری، قاری علی محمد قادری، قاری یاسر عالم،علامہ ضیاء الاسلام ہزاروی، قاضی عبداللطيف، علامہ صاحبزادہ ساجد لطیف، سید مدثر حسین شاہ، علامہ مفتی فیض رسول، حافظ شاہ محمد، حافظ رضا احمد، قاری واجد حسین چشتی، قاری اشرف سیالوی،قاری محمود الحسن فِراشوی، علامہ اشتیاق قادری نے خطاب کیا۔ سید سبطین شاہ، سید عنیق شاہ، حافظ حسنات قادری، قاری عاصم مرزا، فیصل قادری چوہدری عبدالشكور، حافظ علی اکبر، قاری صادق ضیائی، چوہدری فضل حسین، علامہ جنید عالم اور دیگر افراد نے شرکت کی۔