نیا سال 2026:بڑا دن،کرسمس: عیسائیت کی یاد ، خوشی اور امن و سلامتی

ممتاز تجزیہ نگارراجہ شکیل حیدر کی نوائے وقت کے لئے خصوصی تحریر

25 دسمبر جو کہ مسیع برادری کے مطابق اس لحاظ سے بھی متبرک تصور کیا جاتاہے کہ اس دن یسوع مسیع کا دنیا میں ظہور ہوا ۔ اس لحاظ سے عالم عیسائیت میں احترام سے منایا جاتا ہے جسے پاکستان میں بڑا دن اور یورپین ممالک میں (کرسمس ) کہا جاتا ہے۔ اس روز خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جاتا ہے اور گرجا کھروں میں بائیبل اور انجیل مقدس پڑھی جاتی ہے پادری اور مسیع برادری کے لوگ سازوں اور باجوں کے ساتھ گرجا گھروں میں رنگ برنگے لباسوں میں سج کر یسوع مسیع کی یاد میں گاتے بجاتے ہیں
عیسائیت کی یاد ، خوشی اور امن و سلامتی کی دعائیں مانگی جاتی ہیں
موجودہ دور میں نئی نسل مصروفیات اور معاشی پریشانیوں کی وجہ سے اس مذہبی دن کے حقیقی معنوں سے نا آشنا ہے
دسمبر کے آغاز سے لیکر آخری دنوں تک۔ شاپنگ، دعوتیں شراب نوشی اور نائیٹ کلبوں میں صرف کئے جاتے ہیں کرسمس دن 25 دسمبر گانا گھروں میں بہت کم تعداد میں جاتے ہیں جو کہ عالم عیسائیت کیلئے لمحہ فکریہ ہے
کرسمس کو لزیز کھانوان ، شراب نوشی ، پیارو محبت اور گانے بجانے تک محدود کر دیا گیا ہے اور نئی نسل کرسمس کے اصلی مفہوم
کو سمجھنے میں بہت کمی واقع ہو گئی ہے ، اپنی مذہبی اقدار کی قدر کھو رہے ہیں بلکہ کھو چکے ہیں اور مذہبی عبادات کی بجائے دنیاوی
امور میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں۔
نئی نسل گرجا گھروں میں عبادات کرنے اور پادریوں مذہبی رہنماؤں کو بوریت اور وقت کا ضیاع سمجھتے ہیں اسی لئے کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں میں تعداد بہت کم ہو چکی ہے ،
کرسمس کے بعد نئے سال کا آغاز ہو جاتا ہے
سکولوں یونیورسٹیوں اور دفاتر میں چھٹیوں کی وجہ سے اکژئیت دوسرے ممالک اور شہروں کا رخ کر لیتے ہیں ،
بازاروں میں سیل شروع ہو جاتی ہیں ۔ جہاں رش بہت بڑھ جاتا ہے بلکہ 26 دسمبر کو بڑے بڑے سٹوروں کے باہر سٹور کھلنے سے پہلے لمبی لائین لگ جاتی
ہیں اور سیلوں سے بھر پور فائدہ اٹھایا جاتا ہے ۔ یہاں ایک اور بات ضروری سمجھتا ہوں ہمارے بہت سارے لوگ یکم جنوری کو نیا سال تصور نہی کرتے وہ اسلامی نئے سال پر مبارکباد دیتے ہیں اور نیا اسلامی سال کو نیا سال کہتے ہیں
نئے سال پر صرف یورپین ممالک میں ہی نہی بلکہ ایشیائی ممالک بمع پاکستان میں رات بارہ بجے نئے سال کا آغاز آتش بازی سے کیا جاتا ہے اور لوگ آتش بازی دیکھنے کیلئے جمع ہو جاتےہیں۔ بچے آتش بازی کا مظاہرہ دیکھنے گھروں سے باہر جاتے ہیں ۔
ہمارے بہت سارے لوگ جو ایک وقت نئے سال کے مبارکباد کے کارڈ بھیجتے تھے۔ لیکن اب موبائیل فون کے ذریعے الیکٹرانک مبارکباد بھیجی تاتی ہے۔
کچھ لوگ نئے سال کا آغاز
دعاوں اور عبادات سے کرتے ہیں
اللہ ہماری اور ان سب کی دعاوں کو قبول فرمائے اور نیا سال 2026 ہم سب کیلئے ترقیاں اور خوشحالی لے کر آئے۔
،،،،،،،،،،” نیا سال 2026 مبارک “۔۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *