محمد موہت نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
ڈھاکہ:بنگلہ دیش نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے مطالبہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے دوران اس کے میچز انڈیا سے منتقل کر کے سری لنکا میں کرائے جائیں۔
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے مستفیض الرحمان کو سکواڈ سے نکال دیا تھا۔
ڈان انوسٹی گیشن سیل کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو خدشہ ہے کہ موجودہ حالات میں انٖڈیا بالخصوص کولکتہ میں، بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش کی ٹیم کو ٹی20 ورلڈ کپ کے ابتدائی تین میچز کولکتہ میں کھیلنے ہیں۔