پشاور: پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف میں آمنے سامنے،26 مئی بروز پیر کو احتجاج، مشکل صورتحال سے دوچار ہونے کا امکان

رپورٹ:بیوروچیف نوائے وقت

پشاور:26 مئی بروز پیر کو احتجاج، مشکل صورتحال سے دوچار ہونے کا امکان، اس دن دو بڑی جماعتیں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف پشاور میں آمنے سامنے آ گئی ہیں۔
دونوں جماعتوں نے 26مئی کو پشاور میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبائی حکومت کیخلاف کئی روز قبل ہی 26مئی کو احتجاج کی کال دیدی تھی اور احتجاج کو کامیاب بنانے کیلئے کئی اجلاس منعقد کئے گئے۔

دوسری جانب اسی روز پاکستان تحریک انصاف نے بھی احتجاج کی کال دیدی ہے، پی ٹی آئی نے ڈرون حملوں کیخلاف احتجاج کی کال ہشتنگری کے مقام پر دی ہے ، جو پیپلز پارٹی کے احتجاج کے مقام سے چند منٹ کے فاصلے پر ہے، دونوں احتجاج جی ٹی روڈ پر ہی ہونگے، جہاں ورکرز کے آمنے سامنے آنے کا بھی خدشہ ہے۔
دونوں جماعتوں کا احتجاج صوبائی سطح کا ہوگا جس میں صوبائی قائدین شرکت کرینگے۔ اس لیے 26 مئی کے احتجاج کی دونوں جانب سے کال دی گئی ہے، اور پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف پشاور میں آمنے سامنے آ گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *