ایڈیشنل آئی جی بلوچستان سعید وزیر نے نئے تعینات ہونے والے آئی جی بلوچستان محمد طاہر کے ماتحت کام کرنے سے انکار کر دیا

بیوروچیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

پشاور/کوئٹہ : ایڈیشنل آئی جی بلوچستان سعید وزیر نے نئے تعینات ہونے والے آئی جی بلوچستان محمد طاہر کے ماتحت کام کرنے سے انکار کر دیا۔
محمد طاہر کا حال ہی میں خیبر پختونخوا سے بطور آ ئی جی بلوچستان تبادلہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق سعید وزیر نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو خط بھی لکھ دیا ہے جس میں نے موقف اپنایا کہ نئے تعینات ہونے والے آئی جی بلوچستان پولیس محمد طاہر مجھ سے سینیارٹی میں کم ہیں جبکہ وہ میرے ماتحت کام کر چکے ہیں۔
مزید کہا کہ میں ان کی قابلیت اور دیانت داری کا معترف ہوں تاہم سینیارٹی کے اصولوں کے تحت ان کے ماتحت کام کرنا مناسب نہیں سمجھتا۔

مراسلے میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں فوری طور پر رخصت دی جائے اور ان کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد کے سپرد کر دی جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *