قیصر منظور چوہدری ، ڈان ٹی وی رپورٹ نوائے وقت
یاض: سعودی عرب نے پاکستانی حجاج کے کھانے کا ٹھیکہ کسے دیا؟ وزارت مذہبی امور نے اس حوالے سے برطانوی چینل ڈان ٹی وی پر چلنے والی خبر کی وضاحت کی اورسوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی افواہیں مسترد کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق سعودی وزارتِ مذہبی امور نے حج انتظامات سے متعلق افواہوں کو مسترد کر دیا، اور کہا ہے کہ پاکستانی حجاج کے کھانے کا ٹھیکہ کسی بھارتی کمپنی کو نہیں دیا گیا۔
ترجمان وزاررت مذہبی امور سعودی عرب نے سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی معلومات کو بے بنیاد اور تحقیق سے عاری قرار دے دیا، ترجمان نے کہا ’’بہارات ایشیا‘‘ سعودی خاتون فاطمہ الکعبی کی ملکیت ہے، اس کمپنی کا بھارت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ترجمان کے مطابق کیٹرنگ کمپنی بہارات ایشیا سے متعلق پراپیگنڈا منفی اور بے بنیاد ہے، عوام ایسے بے بنیاد پراپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں۔ ترجمان نے سرکاری ریکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ کمپنی کا مالک سعودی شہری ہے اور کمپنی کا قانونی نمائندہ اور منیجر بھی مملکت کا شہری ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ عربی میں ’’بہارات ایشیا‘‘ کی اصطلاح کا سیدھا مطلب ہے ’’ایشیا کے مصالحے‘‘ اس نام سے متعلق پھیلنے والے مفروضے مکمل طور پر قیاس پر مبنی ہیں۔