رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت
ساہیوال: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال رانا طاہر رحمٰن خان نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈی پی او ساہیوال نے اس سلسلے میں ضلع بھر کی مختلف امام بارگاہوں اور جلوس روٹس کا وزٹ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورانِ وزٹ انہوں نے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا کو ہر صورت برقرار رکھا جائے، تمام حساس مقامات پر سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر اور جدید تقاضوں کے مطابق بنایا جائے۔ ڈی پی او ساہیوال نے کہا کہ پولیس، ضلعی انتظامیہ اور لائسنس داران کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی جائے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ ساہیوال پولیس محرم الحرام کے دوران شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی اور کسی بھی شرپسند کو امن کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔