خیبرپختونخوا پولیس کی ویلفیئر کیلئے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے اقدامات جاری

ایس ایس پی وسیم احمد خلیل کے صاحبزادے احمد ارسلان کو انسپکٹر جنرل میرٹ سر ٹیفکیٹ سے نوازا

وفاقی یا صوبائی مقابلے کا امتحان پاس کرنے والے پولیس آفیسرز کے بچے آئی جی پی میرٹ سرٹیفکیٹ اور نقد رقم کے مستحق قرار پاتے ہیں

بیوروچیف نوائے وقت

پشاور:انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کی پولیس ویلفیئر میں ذاتی دلچسپی کی بدولت جہاں خیبر پختونخوا پولیس کی ویلفیئر کمیٹیوں کے سہ ماہی ہونے والے اجلاس ہفتہ وار منعقد ہونے لگے وہیں بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں کے بچوں کیلئے سکالرشپس بھی تسلسل سے دئیے جارہے ہیں۔ اسی سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ اور انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے گذشتہ روز ایس ایس پی کوارڈینیشن پشاور کے عہدے سے ریٹائر ہونے والے پولیس آفیسر وسیم احمد خلیل کے صاحبزادے احمد ارسلان کو انسپکٹر جنرل میرٹ سر ٹیفکیٹ سے نوازا،
ویلفیئر رولز کے تحت وفاقی یا صوبائی مقابلے کا امتحان پاس کرنے والے پولیس آفیسرز کے بچے آئی جی پی میرٹ سرٹیفکیٹ اور نقد رقم کے مستحق قرار پاتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *