پاکستان کی سرزمین ایران کے خلاف کبھی استعمال نہیں ہو گی اور ہم سب مظلوم فلسطینیوں اور ایران کے ساتھ کھڑے ہیں،خصوصی انٹرویو
راہ حق ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر کا برطانوی چینل ڈان ٹی وی اوربرطانیہ سے سب سے زیادہ شائع ہونے والے اور نیوز پیپر آف دی ایئر،ملٹی ایوارڈ یافتہ اخبارنوائے وقت لندن ،انگلش اخبار ڈیلی ڈان لندن سے گفتگو
انٹرویو:رانا وحید بیوروچیف نوائے وقت + ڈان ٹی وی رپورٹ
ساہیوال: راہ حق ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر میاں بابر صغیر انجم نے برطانوی چینل ڈان ٹی وی اوربرطانیہ سے سب سے زیادہ شائع
ہونے والے اور نیوز پیپر آف دی ایئر،ملٹی ایوارڈ یافتہ اخبارنوائے وقت لندن ،انگلش اخبار ڈیلی ڈان لندن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم کے دوران امن اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے علماء کا اہم کردار ہے۔ محرم کے مہینے کو پرامن رکھنے کے لیے راہ حق ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے۔ ہماری فلاحی تنظیم نے ساہیوال میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنے آپ کو وقف کر رکھا ہے ہمارا ادارہ ہزاروں خاندانوں کی کفالت کر رہا ہے۔موجودہ دور میں باہمی اختلافات بھلا کر متحد ہونے کی ضرورت ہے تاکہ دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جاسکے۔ دشمن پاکستان میں اتحاد اور یکجہتی کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے۔ مسلمان پرامن قوم ہیں تاہم جو جنگ چھیڑے گا اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ایران پاکستان کا دوست پڑوسی ملک ہے، ایران پر امریکہ اور اسرائیل حملہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری امت ایران کے ساتھ کھڑی ہے ۔ علماء ایران اور فلسطین پر جارحیت کی مزاحمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین اپنے اسلامی بھائی ملک ایران کے خلاف کبھی استعمال نہیں ہو گی اور ہم سب مظلوم فلسطینیوں اور ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ایران اور اسرئیل کے درمیان جنگ کو رکوانے میں امریکہ کو کردار ادا کرنا چاہیے تھا بلکہ وہ خود اس جنگ میں کود پڑا۔ پاکستانیوں نے دہشت گردی کے خلاف بڑی قربانیاں دی ۔ ساہیوال پرامن شہر ہے اور اسے پرامن رکھنے میں ہمارے بزرگوں کی قربانیاں ہیں۔ محرم الحرام کے دنوں میں ساہیوال میں انتظامیہ اور دیگر جماعتوں کا مثالی کردار رہا ہے تمام مسلمان ایک مٹھی کی طرح ہیں اور کسی کو اس اتحاد میں دراڑ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔