سوچنے کا مقام ہے کہ جن کو ہم ووٹ دے کر اسمبلیوں میں بھیجتے ہیں وہ کس طرح ہمارے ساتھ ظلم کی انتہا کرتے ہیں
رانا وحید نوائے وقت + ڈان ٹی وی
سیالکوٹ / ڈسکہ : سوات حادثہ میں جانبحق ہونے والے 8 افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی ۔ڈسکہ کی فضا سوگوار، ہر آنکھ اشک بار۔ نماز جنازہ میں ضلعی انتظامیہ اور صوبائی وزیر بلدیات نے شرکت کی جبکہ دو بچوں کی لاشوں کی تلاش جاری ہے ۔21 افراد میں سے11 زندہ بچ گئے جبکہ دس سیلابی ریلے کی نذر ہوگے ۔ 8 کی نماز جنازہ ادا کردی۔سوات میں دریا کی بے رحم لہروں کے درمیان پورا خاندان مدد کے لیے پکارتا رہا لیکن کسی نے بھی ان کی فریاد نہ سنی۔ بالاخر پورا خاندان دریا کی بے رحم موجوں کی نذر ہو گیا جوحکمران جماعت کے لیے سوچنے کا مقام ہے اور ہمارے لیے بھی کہ جن کو ہم ووٹ دے کر اسمبلیوں میں بھیجتے ہیں وہ کس طرح ہمارے ساتھ ظلم کی انتہا کرتے ہیں۔