برطانوی پارلیمنٹ میں آل پارٹیز پارلیمنٹری گروپ (APPG) برائے برٹش سکھ کی 20ویں سالگرہ میں ممتاز شخیصات کی شرکت،پاکستان کے صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کا خطاب

شہزادہ عالمگیر نوائے وقت/ ڈان ٹی وی

لندن:برطانوی پارلیمنٹ میں آل پارٹیز پارلیمنٹری گروپ (APPG) برائے برٹش سکھ کی 20ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں پاکستان کے صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور/ پردھان پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی (PSGPC) سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے بطور خصوصی بین الاقوامی مہمان شرکت کی۔
تقریب کے دوران “UK Gurdwara Alliance” کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا گیا، جو برطانیہ بھر کے 200 سے زائد گردواروں کی نمائندہ ایک تاریخی تنظیم ہے۔ اس اتحاد کا مقصد حکومتی اداروں اور مقامی سکھ برادری کے درمیان مؤثر رابطہ اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا ۔
اپنے خطاب میں سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے APPG اور UK Gurdwara Alliance کو مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان میں اقلیتوں کے لیے مذہبی آزادی کی صورتحال پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 11 اگست 1947 کی تاریخی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان میں مذہبی اقلیتیں مکمل آزاد ہیں جیسا کہ قائد اعظم نے فرمایا تھا کہ
“آپ آزاد ہیں، آپ آزاد ہیں اپنے مندروں میں جانے کے لیے، آپ آزاد ہیں مسجدوں یا کسی اور عبادت گاہ میں جانے کے لیے۔

تقریب میں چیئر مین APPG جس اتهوال MP، سابق چیئرمین پریت کور گل MP، تنمن جیت سنگھ ڈھیسی MP، لارڈ واجد خان، لارڈ واٹسن آف وائر فورسٹ، گوردوارہ سمیتوک کے صدر بھائی جتندر سنگھ، سینٹرل گوردوارہ لندن کے صدر بھائی گرپریت سنگھ آنند، اور سکھ فیڈریشن کے رہنما دبندر جیت سنگھ OBE سمیت متعدد ممتاز رہنما شریک ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *