Nawa-i-waqt Exclusive:ہم ہیں روایتوں اور اقدار کے امیں: قونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر کا چارج سنبھالنے پرچوہدری امتیاز فیروز گوندل کو فرزانہ افضل اورنوائے وقت , ڈان ٹی وی کے چوہدری طلعت گوندل نے پھول پیش کیے

چوہدری طلعت گوندل ریذیڈنٹ ایڈیٹر گریٹر مانچسٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

مانچسٹر: محترمہ فرزانہ افضل اور برطانیہ سے سب سے زیادہ شائع ہونے والے اور نیوز پیپر آف دی ایئر ایوارڈ یافتہ اخبارنوائے وقت ،انگلش اخبار ڈیلی ڈان ،او کے ٹی وی اورڈان ٹی وی کے چوہدری طلعت گوندل نے چوہدری امتیاز فیروز گوندل کو قونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر کا چارج سنبھالنے پر پھول پیش کیے اور انھیں خوش آمدید کہا اور اپنے مکمل تعاون کا اظہار کیا۔

قونصل جنرل آف پاکستان چوہدری امتیاز فیروز گوندل نے کہا کہ وہ
شکریہ ادا کرتے ہیں کہ آپ نے اور آپ کی کمیونٹی نے مجھے بہت ویلکم کیا ہے۔ میں انشاءاللہ اپنی طرف سے اپنی تمام ٹیم کی طرف سے آپ سب کو یقین دلاتا ہوں کہ جو بھی ایشوز آپ نے اٹھائے یا جو مثبت طریقے سے ہمارے تک پہنچائے جائیں گے جن کو حل کرنا ممکن ہوا، ان کو ضرور قونصلیٹ کے لیول پر ہم حل اور جو ایشوز پاکستان سے متعلقہ ہوں گے۔ انشاءاللہ پاکستان میں بھی ٹیک اپ کریں گے۔ انشاءاللہ اپنی پوری کوشش کریں گے آپ سب کے ساتھ مل کے کمیونٹی کے ساتھ مل کر پہلے سے بہتر سروسز مہیا کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *