چوہدری طلعت گوندل ریذیڈنٹ ایڈیٹر گریٹر مانچسٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی
مانچسٹر :مانچسٹر میں تعنیات نئے قونصل جنرل پاکستان چوہدری امتیاز فیروز گوندل نے کہا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی برطانیہ میں پاکستان کی شناخت اور وقار کی نمائندگی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یقین دلاتے ہیں کہ وہ نہ صرف قونصل خانے میں سہولیات میں اضافہ کریں گے بلکہ پاکستانی کمیونٹی اور برطانوی اداروں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے بھی عملی اقدامات اٹھائیں گے۔
چوہدری امتیاز فیروز گوندل نے کہا ہے کہ وہ صحافیوں کو کمیونٹی کی آواز سمجھتے ہیں اور میڈیا کی شفاف اور مثبت رپورٹنگ سے کمیونٹی کے مسائل اعلیٰ حکام تک زیادہ بہتر انداز میں پہنچاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا دروازہ ہر وقت پاکستانی کمیونٹی کے لیے کھلا ہے اور وہ ہمیشہ عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
چوہدری امتیاز فیروز گوندل کی پہلے ہی دن دفتر میں برطانیہ سے سب سے زیادہ شائع ہونے والے اور نیوز پیپر آف دی ایئر ایوارڈ یافتہ اخبارنوائے وقت لندن ،انگلش اخبار ڈیلی ڈان لندن ،آو کے ٹی وی اورڈان ٹی وی کے چوہدری طلعت گوندل سمیت دیگر صحافیوں سے ملاقات میں کیمونٹی کو درپیش مسائل پر تفصیل سے گفتگو ہوئی۔