عرفان عطاری، سید عمار عطاری ، مولانا حسن عطاری مدنی، مولانا ذوالنورین عطاری مدنی اور کاؤنٹی بھر کے ہیڈ ٹیچرز موجود،کھچاکھچ بھرا ہال
چوہدری طلعت گوندل ریذیڈنٹ ایڈیٹر نوائے وقت گریٹر مانچسٹر،ڈان ٹی وی رپورٹ
راچڈیل:فیضانِ مدینہ راچڈیل میں گریٹر مانچسٹر کاؤنٹی کے مدارس المدینہ حفظ و ناظرہ کے طلبہ کی جانب سے نبی کریم ﷺ کی پندرہ سو سالہ ولادت کی خوشی میں اجتماعِ میلاد منعقد ہوا۔
جس میں نارتھ ویسٹ ریجن کے ذمہ دار عرفان عطاری، ویسٹ مڈلینڈز ریجن کے ذمہ دار سید عمار عطاری اور پاکستان سےآئے انٹرنیشنل افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے نگران رکنِ شوریٰ حاجی رفیع عطاری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
اس موقع پر مدارس المدینہ کے ریجن ذمہ دار مولانا حسن عطاری مدنی، مانچسٹر کاؤنٹی کے ذمہ دار مولانا ذوالنورین عطاری مدنی اور کاؤنٹی بھر کے ہیڈ ٹیچرز و اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔
اجتماع کے دوران طلبہ نے تلاوتِ قرآن کریم، حمد و نعت اور بیانات کیے، جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں تحائف تقسیم کیے گئے۔
صبح سویرے ہی بچوں سے بھری کوچز کی فیضان مدینہ میں آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ بچے برطانیہ کے مختلف علاقوں سے آ رہے تھے۔ اسلامی لباس میں ملبوس ننھے بچے اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ولادت کے سلسلے میں اکٹھے ہو رہے تھے۔ جہاں مدارس المدینہ حفظ و ناظرہ کے طلبہ کی جانب سے نبی کریم ﷺ کی پندرہ سو سالہ ولادت کی خوشی میں اجتماعِ میلاد منعقد ہوا جس میں طلبہ کے ہمراہ اساتذہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔