سٹاف رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
لندن:ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں برطانیہ نے بھی خطے میں سکیورٹی اقدامات سخت کر دیے ہیں۔ برطانوی فضائیہ نے قطر میں چار ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کر دیے ہیں۔
وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ یہ تعیناتی مکمل طور پر دفاعی نوعیت کی ہے اور خطے کی صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ اس اقدام کا مقصد ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر اتحادی مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔