نیوز ڈیسک نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
فن لینڈ: دارالحکومت ہیلسنکی میں گزشتہ ایک سال کے دوران ٹریفک حادثات میں کوئی ایک بھی موت نہیں ہوئی۔ ایسا ڈیٹا پر مبنی شہری منصوبہ بندی کی وجہ سے ممکن ہو سکا ہے۔
صفر، یہ وہ تعداد ہے، جو گزشتہ سال فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں ٹریفک حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی ہے۔ ناروے کے دارالحکومت اوسلو نے 2019ء میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا لیکن ہیلسنکی، جہاں تقریباً سات لاکھ افراد آباد ہیں، یہ مقصد حاصل کرنے والے بڑے شہروں میں شامل ہو گیا ہے۔ ہیلسنکی میں ٹریفک کے نتیجے میں ہونے والا آخری نقصان جولائی 2024 میں رپورٹ ہوا تھا۔
فن لینڈ کے دارالحکومت کی سڑکوں پر اموات کی تعداد دیگر یورپی دارالحکومتوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم رہی ہے۔ سن 2024 میں جولائی کے شروع تک ہیلسنکی میں چار ٹریفک اموات ریکارڈ ہوئیں، جبکہ لندن میں یہ تعداد 110 تھی۔