اٹلی:ماہر تعلیم چوھدری مجید احمد کے اعزاز میں سینئر صحافی الیاس قادری کی ضیافت

بولونیا میں منعقدہ عشائیے میں پاکستانی کیمونٹی کی نمائندہ سیاسی، سماجی و دینی تنظیموں کی سرکردہ شخصیات کی شرکت

رپورٹ: محمد الیاس قادری

بولونیا/اٹلی:پاکستان سے یورپی ممالک کے تفریحی و مطالعاتی دورے پر آئے ہوئے ضلع گجرات کی تحصیل کھاریاں میں ڈنگہ روڈ پر موضع منڈیر میں واقع تعلیمی اداروں پاکستان اوورسیز ہائیر سیکنڈری سکول و دختران ملت ہائیر سیکنڈری سکول کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور الفلاح سکالر شپ سکیم کے چیئرمین چوھدری مجید احمد کی اٹلی آمد پر ان کے اعزاز میں سینئر صحافی، پاکستان پریس کلب اٹلی کے سرپرست اعلی و لاہور پریس کلب کے لائف ممبر پاکستانی نثزاد اطالوی محمد الیاس قادری کی طرف سے ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پاکستانی کیمونٹی کی نمائندہ سیاسی، سماجی و دینی تنظیموں کی سرکردہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی، مہمانوں کی آمد پر میزبان محمد الیاس قادری نے اپنے صاحبزادے حافظ محمد اویس عبداللہ اور پوتے محمد شاہ میر عبداللہ کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال کیا، پروگرام کے آغاز پر علامہ قاری غلام یٰسین رضا عطاری نے تلاوت کلام پاک اور ثناء خوانی کی سعادت حاصل کی۔ محمد الیاس قادری نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، پاک فیڈریشن اٹلی کے صدر آصف رضا نے اظہار خیال کرتے ہوئے اٹلی میں مقیم پاکستانی کیمونٹی کی طرف سے چوھدری مجید احمد کی اٹلی آمد پر انہیں خوش آمدید کہا، چند ہفتے قبل اوورسیز پاکستانیز کے وفد کے ہمراہ پاکستان اوورسیز ہائیر سیکنڈری سکول منڈیر کا وزٹ کرنے والے پاک اتحاد ایسوسی ایشن اٹلی کے صدر پاکستانی نثزاد اطالوی بزنسمین چوھدری دلشاد حسین المعروف مون چھنی نے مختصر خطاب میں تعلیمی ادارے سے متعلق اپنے تاثرات بیان کیئے، اس موقع پر پاک اتحاد ایسوسی ایشن اٹلی کی ایگزیکٹو کونسل کے صدر حاجی چوھدری نواب خان چنڈالہ، تحریک کشمیر بولونیا کے صدر چوھدری شہزاد مشتاق بنیاں، اطالوی لیبر یونین سی کوبس کے ایگزیکٹو ممبر چوھدری یاسر عرفات ٹوپہ نے بھی اظہار خیال کیا، پاک فیڈریشن اٹلی کے چیئرمین پاکستانی نثزاد ممتاز اطالوی بزنسمین چوھدری امجد حسین رولیہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے چوھدری مجید احمد اور ان کے اداروں کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے پاکستان میں مستحق طلباء کی تعلیم کے حصول میں معاونت کرنے والی فلاحی تنظیم الفلاح سکالر شپ سکیم کیلئے سالانہ ایک ہزار یوروز عطیہ دینے کا بھی اعلان کیا۔ پروگرام کے اختتام پر مولانا قاری غلام یٰسین رضا عطاری نے پاکستان کی سلامتی و استحکام، مسلم امہ کے اتحاد، دیار غیر میں مقیم ہموطنوں کی خوشحالی اور میزبان محمد الیاس قادری کی کمسن پوتی زروا اویس کی کمر کے آپریشن سے جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *