سٹاف رپورٹرنوائے وقت،ڈان ٹی وی رپورٹ
اسلام آباد:پاکستان کے دفترخارجہ نے کہا ہے سویڈن نے پاکستانی شہریوں کے لیے اسلام آباد میں ویزہ سروسز دوبارہ سے شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستانی دفترخارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ ’پاکستان اور سویڈن کی وزارت خارجہ کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے بعد سویڈش حکومت نے پاکستانیوں کے کے لیے اسلام آباد میں ویزہ سروسز بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔‘
دونوں ممالک کے وفود کے درمیان اس معاملے میں مشاورتی عمل دو جولائی کو سٹاک ہوم میں ہوا تھا۔
دفتر خارجہ کے مطابق ’اس کے بعد اب مختصر مدت کے لیے سویڈن جانے والے پاکستانیوں کو ویزہ خدمات فراہم کی جائیں گی۔‘